سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) جبرئیل ﷤نے اپنے یا اللہ کے نبی ﷺ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھے؟

  • 22476
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 693

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جبرئیل علیہ السلام جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام، ایمان، احسان اور قیامت کے بارے سوالات کئے تو اس وقت جبرئیل علیہ السلام نے دو زانو بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھا تھا یا اپنے گھٹنوں پر؟ (ایک سائل، منڈی بہاؤ الدین)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جبریل علیہ السلام جب انسانی شکل و صورت میں انتہائی سفید لباس اور سیاہ کالے بالوں کی ہئیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے تاکہ آپ کی امت کو تعلیم دی جائے کہ وہ دین کیسے سیکھیں تو انہوں نے اپنے گھٹنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کی جانب ٹیک دئیے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک گھٹنوں پر دونوں ہاتھوں کو رکھا جیسا کہ نسائی وغیرہ کی کتب میں صراحت سے موجود ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:79

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ