سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35) تاج کمپنی کی کتاب اعمال قرآنی

  • 22468
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 782

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تاج کمپنی کی مطبوعہ کتاب "اعمال قرآنی" میں لکھا ہے کہ فلاں فلاں آیات کو اس طرح دم کر کے کھایا پیا جائے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ سورۃ نور کی آیت نمبر 39، 40 کے بارے میں لکھا ہے کہ "ان آیات کو لونگ کے چالیس دانوں پر دم کر کے کھایا جائے ہر رات کو ایک دانہ، تو اولاد ہو جائے گی۔ کیا یہ درست ہے۔" (تنویر احمد، حویلیاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن حکیم یا کسی صحیح حدیث میں ایسی بات مروی نہیں ہے کہ قرآن کی یہ آیات لونگ کے چالیس دانوں پر دم کر کے کھائیں تو اولاد ہو گی یہ صاحب کتاب کی اپنی ایجاد ہو گی یا کسی اور بزرگ کا قول، البتہ قرآنی آیات پڑھ کر دم کیا جا سکتا ہے اسی طرح مسنون اور صحیح اذکار سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ مختلف مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچنے کے اذکار و وظائف کے بارے راقم کی کتاب "پریشانیوں سے نجات" ملاحظہ کر لیں جس میں صرف صحیح احادیث اور آیات قرآنیہ درج کی گئی ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:67

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ