سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(32) لا الہ الا اللہ کی فضیلت

  • 22465
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 694

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سنا ہے کہ جو شخص ستر ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھے اس کو دوزخ کی آگ سے نجات ملے گی کیا یہ بات صحیح ہے؟ (الطاف حسین، دیپالپور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لا الہ الا اللہ کی اس تعداد کے متعلق تو کسی صحیح حدیث کے بارے میں مجھے علم نہیں البتہ صحیح احادیث میں یہ بات موجود ہے کہ جس شخص نے صدق دل سے لا الہ الا اللہ کہا اور اس پر اس کی موت آ گئی وہ جنت میں داخل ہو گا۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بےشک میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں جو آدمی اس کو دل کی سچائی کے ساتھ کہتا ہے پھر اس پر اس کی موت آ جاتی ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر آگ حرام کر دی ہے اور وہ کلمہ "لا الہ الا اللہ" ہے۔(صحیح ابن حبان، مسند احمد 1/23، مستدرک حاکم 1/74)

لہذا لا الہ الا اللہ کو جاننا چاہیے اور صدق دل سے اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان رکھنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرنی چاہیے کہ اسی پر ہماری موت آ جائے۔ آمین، اور اسی کلمے کو احادیث میں افضل الذکر قرار دیا گیا ہے لہذا اس کا ذکر بھی کرتے رہیں البتہ ذکر کے مصنوعی اور نو ایجاد طریقوں سے اجتناب کریں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:65

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ