سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) اس پر کفارہ نہیں

  • 22296
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 585

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماں نے اپنی شیر خوار بچی کو بستر پر لٹایا اور خود دوسرے بچوں کے پاس جا کر بیٹھ گئی، جب بچے سو گئے تو وہ بھی غلبہ نیند کی وجہ سے وہیں سو گئی۔ جب بیدار ہوئی تو دیکھا کہ روتے روتے بچی کا برا حال ہے جس کے اثر سے وہ اس حالت میں ہو گئی کہ اسے ہسپتال میں داخل کرانا پڑا اور پھر چند دن بعد وہ اس سبب سے دم توڑ گئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس ماں پر کفارہ واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بصورت صحت سوال بچی کی ماں پر کوئی کفارہ واجب نہیں، کیونکہ ماں کسی بھی طرح بچی کی موت کا سبب نہیں ہے۔ وبالله التوفيق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

جنایات یعنی قابل سزا جرائم،صفحہ:255

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ