سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(203) وہ آپ کے رضاعی ماموں ہیں

  • 22269
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 631

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میری ماں کو ایک دوسری عورت نے دودھ پلایا، جبکہ اس عورت کی سوکنیں بھی ہیں، تو کیا ان سوکنوں کے بچے میرے ماموں سمجھے جائیں گے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چونکہ اس عورت نے آپ کی ماں کو دودھ پلایا ہے، لہذا وہ آپ کی نانی ٹھہرے گی۔ اس کا خاوند آپ کی ماں کا رضاعی باپ اور آپ کا رضاعی نانا ہے۔ چونکہ اس کی سوکنیں آپ کے رضاعی نانا کی بیویاں ہیں، لہذا ان کے بیٹے آپ کے رضاعی ماموں ہوں گے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

رضاعت،صفحہ:220

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ