فتاویٰ جات: علاج ومعالجہ
فتویٰ نمبر : 22602
(13) بیماری کے سبب رونے کا حکم
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 27 August 2017 03:11 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں بیمار ہوں اور کبھی کبھی اپنی المناک حالت پر غیر ارادی طور پر رونے لگتی ہوں، تو کیا اس طرح رونے کا مطلب اللہ تعالیٰ پر اعتراض اور اس کے فیصلے پر عدم رضا کا اظہار ہے؟ نیز کیا بیماری کے بارے میں رشتے داروں سے بات کرنا بھی اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی نہ ہونے میں داخل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر رونا آہ فغاں (چیخ و پکار) کے بغیر صرف آنسوؤں کی صورت میں ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لخت جگر ابراہیم کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(العين تدمع والقلب يحزن ولا نقول إن شاء الله إلا ما يرضى ربنا وإنا بفراقك يا إبراهيم لمحزونون) (کنز العمال 15/42483)

"آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں اور دل غمگین ہے لیکن ہم وہی کچھ کہیں گے ان شاءاللہ جو ہمارے رب کو راضی کرے۔ ابراہیم! ہم تیری جدائی پر غمگین ہیں۔"

اس مفہوم کی کئی اور احادیث بھی وارد ہیں۔ اسی طرح اگر آپ بیماری سے متعلق اپنے عزیزوں سے بات کرتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرتی اور اس کا شکریہ ادا کرتی ہیں اس سے صحت و عافیت کا سوال کرتی اور جائز اسباب اپناتی ہیں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ہم آپ کو صبر و ثابت قدمی کی وصیت کرتے ہیں۔ آپ کو خیر کی خوشخبری دینا چاہتے ہیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿إِنَّما يُوَفَّى الصّـٰبِرونَ أَجرَهُم بِغَيرِ حِسابٍ ﴿١٠﴾... سورة الزمر

"ثابت قدم رہنے والوں کو ان کا اجر بے شمار ملے گا۔"

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(لا يصيب المرء المؤمن من وصب، ولا نصب ولا هم ولا حزن ولا غم ولا اذى، حتى الشوكة ليشاكها، إلا كفر الله عنه بها خطاياه) (کنز العمال 3/6848)

"بندہ مسلم کو کوئی غم و اندوہ، تھکاوٹ اور بیماری لاحق نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی تکلیف، حتی کہ کانٹا تک نہیں چبھتا مگر اللہ تعالیٰ ان سب کے بدلے میں اس کے گناہ مٹا دیتا ہے۔"

نیز فرمایا:

(من يُرد الله به خيراً يُصِبْ منه) (صحیح البخاری 7/149)

"اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے تکلیف سے دوچار کر دیتا ہے۔"

ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ آپ کو صحت و عافیت سے نوازے، قلب و عمل کی اصلاح فرمائے تحقیق وہ سننے اور قبول کرنے والا ہے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

عقیدہ  ،صفحہ:49

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)