سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(211) جرح و تعدیل کے قواعد

  • 21976
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1158

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک راوی پر اگراسماء رجال کی کتابوں میں توثیق پر اختلاف ہو تو ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ اس راوی کی کیا حالت ہے؟(فتا وی المدینہ::46)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ چیز ہم"مصطلح الحدیث"کے قانون سے پہچانیں گے۔ مثلاً بہت ساری علمی اور اصولی قواعد ہیں۔

"من حفظ حجة على من لم يحفظ" کہ جس کو ایک چیز یاد ہے یہ اس پر حجت ہے کہ جیسے یاد نہیں ہے۔

"ومن علم حجة على من لم يعلم" جس کو ایک چیز معلوم ہے یہ اس پر حجت ہے کہ جس کو معلوم نہیں ہے کہ ایک نے ایک شخص کے ثقہ ہونے کو ثابت کیا ۔دوسرے نے ثابت نہیں کیا تو اس کا مطلب ہے کہ دوسرے کو ایک چیز معلوم ہے کہ جو پہلے والے کو معلوم نہیں ہے۔

3۔ جرح مقدم ہے تعدیل پر لیکن یہ اصول مطلق نہیں ہے بلکہ علت کے بیان کرنے کے ساتھ ہے لیکن یہ بھی مطلق طور پر نہیں کیونکہ بسااوقات وہ علت بیان کرتا ہے لیکن وہ علت قادمہ نہیں ہوتی تو ہم کہیں گے کہ ایسی علت  بیان کرے کہ جو قادصہ ہو۔

توعلمی قواعد کی طرف رجوع سے ایک طالب علم جان سکتا ہے اور وہ ہر ایک کے تراجم دیکھ کر خلاصہ نکال سکتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

رواۃ کے حالات کی پہچان    صفحہ:285

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ