سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(177) "فقہ السنۃ" کے بارے میں

  • 21942
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 731

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سید سابق کی کتاب"فقہ السنۃ" کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟(فتاوی المدینہ110)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کتاب ابتدائی جو طالب علم ہیں ان کی نسبت بہت اچھی کتاب ہے۔ لیکن یہ کتاب ان طلباء کے لیے سلف صالحین کے منہج کے مطابق سمجھنے کے طریق سے بہت اچھی کتاب ہے اور اس میں کتاب و سنت کے مطابق مسائل ہیں۔ کسی معین مذہب کی قید کے بغیر۔

لیکن اس میں دو لحاظ سے کمی ہے۔ شاید مؤلف نے بھی اس کا ادراک کر لیا ہو۔

پہلا: بہت سارے مسائل کہ جن میں اختلاف ہے ان مسائل میں درست مذہب کو وضاحت کے ساتھ نہیں پیش کیا گیا۔

دوسرا: بہت ساری احادیث میں صحیح و ضعیف کی تحقیق نہیں کی گئی ۔ میں نے اس کتاب کے پہلے تین حصوں پر تعلیق لگائی ہے۔’’تمام المنۃ فی التعلیق علی فقہ السنۃ‘‘ میں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

بعض کتب اور مصنفات کے بارے میں سوالات   صفحہ:257

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ