سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(75) غیر قبلہ منہ کرکے نماز پڑھنا

  • 21840
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 625

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی شخص غلطی سے کسی اور جانب رخ کرکے نماز پڑھ لے۔بعد میں پتہ چلے کہ نماز غیر قبلہ کی طرف پڑھی،وقت بھی ہوتوکیا ہو نماز دہرائے گا؟(فتاویٰ المدینہ:24)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں دہرائے گا۔کیونکہ ایک دفعہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  اندھیرے کی وجہ سے غیر قبلہ رخ پر نماز پڑھی جب صبح ہوئی تو ان کو پتہ چلا کہ قبلہ اس رخ پر ہے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ان کو نماز لوٹانے کا حکم نہیں دیا۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

نماز کا بیان صفحہ:171

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ