سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) مومن ہونے کی توثیق کیسے کریں؟

  • 21819
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 769

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ توفیق کیسی دی جاسکتی ہے کہ ایک شخص مومن ہے اور اس کی روح پاک ہے،پاک روح کا آرام سے نکلنا اور اس بندے کے لیے قبر میں وسعت کا ہونا اوردوسری بات کہ مُردے کو بعض گناہوں کی وجہ سے عذاب بھی ہوتاہے؟(فتاویٰ الامارات:51)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح کی کوئی حدیث موجود نہیں ہے کہ جس میں اس طرح کی دو متضاد چیزوں کے درمیان مطابقت بیان کی گئی ہو کہ جو چیزیں سوال میں مذکور ہیں۔ایک تو وہ شخص ہے کہ جسے عذاب دیا جائے گا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے:

"اِسْتَنْزِهُوا مِنْ اَلْبَوْلِ, فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ اَلْقَبْرِ مِنْهُ"

کہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچو'بے شک عام طورپہ عذاب قبر اس کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس طرح کے آدمی کی روح کے بارے میں نہیں آیا کہ اس کی روح کوریشم کے کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔ان معاملات کا تعلق غیب سے ہے۔اس میں زیادہ اندر نہیں گھسنا چاہیے۔کیونکہ یہ مسئلہ ایمانیات سے تعلق رکھتا ہے۔احکام سے تعلق نہیں رکھتا۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

عذاب قبر صفحہ:151

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ