سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) نوجوان لڑکی پر روزہ کب فرض ہوتا ہے؟

  • 21721
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1465

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نوجوان لڑکی پر روزہ کب فرض ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک لڑکی پر روزہ اس وقت فرض ہو جاتا ہے جب وہ سمجھ داری کی عمر کو پہنچ جائے۔ اور پندرہ برس کی عمر مکمل ہونے پر وہ جوان ہو جائے یا شرمگاہ کے گرد سخت بال اُگ آئیں۔ یا منی خارج ہونے لگ جائے یا حیض آنا شروع ہو جائے یا اس کو (اگر وہ شادی شدہ ہے) حمل ہو جائے، اگر ان نشانیوں میں سے کچھ بھی ظاہر ہو جائے تو اس پر روزہ رکھنا فرض ہو جائے گا اگرچہ وہ دس برس ہی کی لڑکی کیوں نہ ہو اکثر لڑکیوں کو دس گیارہ برس کی عمر ہی میں حیض آنا شروع ہو جاتا ہے مگر اس کے گھر والے اس کو کم عمر سمجھ کر اس سے روزہ رکھوانے میں سستی کرتے ہیں اور یہ غلطی ہے کیونکہ لڑکی کو جب حیض آ جاتا ہے تو وہ عورتوں کے درجہ میں شمار ہوتی ہے۔ اور اس پر احکام شرعی کا اجراء ہو جاتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:90

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ