سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) سفر میں روزہ چھوڑنا

  • 21712
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 769

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کون سا سفر ہے جس میں روزہ چھوڑا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا سفر جس کے باعث روزہ چھوڑنا اور نماز قصر کرنا درست ہے وہ کم از کم تقریبا 83 کلومیٹر ہونا چاہیے۔ جب کہ بعض علماء کی رائے میں مسافت کی کوی حد مقرر نہیں ہے بلکہ ہر وہ سفر جو لوگوں کے ہاں سفر سمجھا جاتا ہے اس حکم میں داخل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تین فرسخ (نو میل قریبا) لمبا سفر اختیار فرماتے تو نماز قصر فرماتے۔ مگر کسی حرام کام کے لئے کئے گئے سفر میں نماز قصر کرنا یا روزہ چھوڑ دینا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ ایسا سفر کسی شرعی عمل میں رخصت حاصل کرنے کے لئے مناسب نہیں ہے۔ البتہ بعض علماء عام دلائل کی بنا پر جائز اور ناجائز سفر میں کوئی امتیاز نہیں کرتے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:77

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ