سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) سحری کی برکت سے کیا مراد ہے؟

  • 21704
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 911

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ ’’سحری کھایا کرو کہ سحری کھانے میں برکت ہے۔‘‘ سوال یہ ہے کہ سحری کی برکت سے کیا مراد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سحری کی برکت سے مراد شرعی برکت اور بدنی برکت دونوں شامل ہیں۔ شرعی برکت یہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو ماننا اور ان کی اقتدا کرنا۔ جہاں تک بدنی برکت کا تعلق ہے تو اس سے مراد بدن کو خوراک پہنچانا ہے جس سے روزہ کی حالت میں قوت ملتی رہے گی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:71

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ