سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) سوفٹ ویئرز کاپی کرنے کا حکم

  • 2176
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 4970

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج ٹیکنالوجی کے دور میں کمپیوٹر کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لئے software کا ہونا لازمی ہے. مختلف کمپنیاں software بنا کر بیچتی ہیں جو بہت مہنگے ہوتے ہیں. جس کے بنا پر لوگ ان softwares کو copy کر کے بیچتے اور خریدتے ہیں یا torrent کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مفت share کرتے ہیں جس کی کمپنی نے اجازت نہیں دی اور کاپی رائٹس محفوظ رکھے ہیں.

میرا سوال یہ ہے کہ کیا torrent کے ذریعے ایسے share کرنا جائز ہے؟

کیا ایک انجینئر torrent کے ذریعے اپنے لئے ضروری softwares، مثلا Microsoft Windows, Office, Autocad, انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی کمائی کر سکتا ہے؟

براے مہربانی اس سوال کا مدلل جواب دیجئے.


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئلہ میں آپ کے لئے ان سوفٹ ویئر زکی کاپی کرنا یا شیئر کرنادرست نہیں ہے۔ کیونکہ کمپنیوں نے ان کی تیاری پر سرمایہ خرچ کیا ہے اور ان کے جملہ حقوق کمپنی کے نام محفوظ ہیں۔ یہ گویا کہ ان مال تجارت ہے۔ اگر آپ کمپنی کی اجازت کے بغیر یہ کام کرتے ہیں تو آپ کا یہ عمل چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ گویا آپ نے کمپنی کا مال تجارت چرایا ہے۔

ہاں البتہ اگر کمپنی خود اس کی اجازت دے دے جیسا متعدد سوفٹ ویئرز میں ہوتا ہے ،تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ