سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(704) انسانی تخلیق

  • 2162
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1650

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ نے انسان کو کس چیز سے بنایا؟جب کہ قران مجید میں متعدد چیزوں کا تذکرہ ہے۔

خون سے

انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔96:1

سڑے ہوئے گارے سے بنایا

اور البتہ تحقیق ہم نے انسان کو بجتی ہوئی مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے سے تھی پیدا کیا۔15:26

منی سے بنایا

کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا۔75:37

کسی چیز سے نہ بنایا

کیا انسان کو یاد نہیں ہے کہ اس سے پہلے ہم نے اسےبنایا تھا اور وہ کوئی چیز بھی نہ تھا۔19:67

ایک بوند سے بنایا

اسی نے آدمی کو ایک بوند سے پیدا کیا پھر وہ یکایک کھلم کھلا جھگڑنے لگا۔16:4

زمین سے بنایا

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تمہیں زمین سے بنایا اورتمہیں اس میں آباد کیا پس اس سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو بے شک میرا رب نزدیک ہے قبول کرنے والا۔11:61


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ آیات مبارکہ میں انسانی تخلیق کے مختلف مراحل کو بیان کیاگیا ہے،انسانی تخلیق کی ابتداء مٹی سے ہوئی۔ اللہ نے سیدنا آدم کو مٹی سے پیدا فرمایا۔ پھر ان کی پسلی سے ان کی بیوی اماں حوا کو پیداکیا۔ پھر ان دونوں میاں بیوی سے نسل انسانی کا آغاز ہوا،جو پہلے منی کے قطرے کے ذریعے رحم مادر میں منتقل ہوا ، وہاں وہ کچھ عرصہ خون بستہ کی حالت میں رہا، پھر اس کے مزید مراحل طے ہوتے رہے اور وہ ایک مکمل انسان بن گیا۔

اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انسان پر یہ تمام مراحل ہی گزرے ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالی نے ان تمام مراحل کو مختلف مقامات پر مختلف طریقوں سے بیان کیا،اور انسانی تخلیق کی تکمیل ان مراحل کے بعد ہی پائہ تکمیل تک پہنچتی ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ