سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) احرام کی حالت میں کندھا کھول کر نماز پڑھنا

  • 21521
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 982

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ فرض نمازیں اور خصوصاً ایام حج میں بحالت احرام کندھے کھول کر پڑھتے ہیں،ایسا کرنا کہاں تک درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر انسان عاجز ومجبور ہے تو کوئی حرج نہیں،اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے:

﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم...﴿١٦﴾... سورةالتغابن

’’اپنی طاقت کے مطابق اللہ سے ڈرتے رہو۔‘‘

اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے جابر بن عبداللہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے فرمایا:

’’اگر کپڑا کشادہ ہوتو اسے اوڑھ لو،اور اگر تنگ ہوتواس کا ازار بنالو۔‘‘(متفق علیه)

لیکن اگر وہ دونوں یا ایک کندھے کو ڈھانکنے پر قادر ہے تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق ڈھانکنا ضروری ہے ،اور اگر نہیں ڈھانکا تو اس کی نماز درست نہیں ہوگی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:

’’تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کا کندھا کھلا ہوا ہو۔‘‘(متفق علیه)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:71

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ