سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35) سعی کی کیا صورت ہے؟

  • 21495
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 778

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سعی کی کیا صورت ہے کہاں سے شروع کرے گا۔اور کتنے چکر ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سعی جبل صفا سے شروع کرے گا اور مروہ پر ختم کرے گا اس کے سات چکر ہیں۔ صفا سے ابتدا ہو گی اور مروہ پر اختتا ہوگا۔ سعی کے دوران ذکر الٰہی اور تسبیح اور دعامیں مشغول رہے اور صفا مروہ پر ہر بار قبلہ رخ ہاتھ اٹھا کر تین مرتبہ ذکر و دعا اور تکبیر کہے اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ایسا ہی کیا تھا۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی

صفحہ:37

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ