سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) نیت اور تلبیہ سے قبل احرام کے کپڑوں پر خوشبو لگانا کیسا ہے؟

  • 21472
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 789

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نیت اور تلبیہ سے قبل احرام کے کپڑوں پر خوشبو لگانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احرام کے کپڑوں پر خوشبو نہیں لگانا چاہیے سنت یہ ہے کہ آدمی اپنے بدن میں خوشبو لگائے سر، داڑھی اور دونوں بغلوں میں لگائے۔ احرام کی نیت کرتے وقت احرام کے کپڑوں میں خوشبو نہ لگائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایاہے۔ کہ کوئی ایسا کپڑا نہ پہنو جس میں زعفران یا دوسری خوشبو لگی ہو۔ اس لیے اگر کسی نے اپنے احرام کے کپڑوں میں خوشبو لگالی تو اسے چاہیے کہ اسے دھو ڈالے یا دوسرے کپڑے پہن لے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی

صفحہ:22

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ