سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(682) ایک صحابی نے درود شریف کی فضیلت سن کر کہا

  • 2140
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1388

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک صحابی نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے درود شریف کی فضیلت سن کر کہا تھا یا رسول اللہ   صلی الله علیہ وسلم میں اپنی دعا کے چار حصے کروں گا ایک حصے میں آپ  صلی الله علیہ وسلم پر درود پڑھوں گا اور باقی تین حصوں میں اپنے لیے دعا کروں گا آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا کہ اگر تم زیادہ کرو تو یہ تمہارے لیے زیادہ ٹھیک ہے چنانچہ اس نے کہا کہ میں اپنی دعا کے دو حصے کروں گا ایک حصہ میں آپ  صلی الله علیہ وسلم پر درود پڑھوں گا اور ایک حصہ میں اپنے لیے دعا کروں گا الخ

کیا مذکورہ حدیث صحیح ہے اور حدیث کی کس کتاب میں موجود ہے۔ کیونکہ ہم بھی آپ  علیہ الصلوٰۃ والسلام پر اپنی دعا میں صرف درود ہی پڑھا کریں ۔                   حافظ محمد فاروق27/9/99


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث صحیح ہے ترمذی صفۃ القیامۃ میں اور مستدرک حاکم جلد دوم صفحہ ۴۲۱ میں موجود ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب  

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 485

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ