سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(342) ایک عجیب روایت کی تحقیق

  • 21235
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1784

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک صحابی رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  کا واقعہ ہے کہ وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد فوراً گھر چلے جاتے تھے، صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  یہ روزانہ ہی جلدی جلدی گھر چلے جاتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دریافت کیا تو وہ صحابی  رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  کہنے لگے کہ میرے پاس اور میری بیوی کے پاس صرف ایک چادر ہے جس میں میں اور میری بیوی نماز ادا کرتے ہیں، جب وہ چادر لے کر مسجد میں آجاتا ہوں تو میری بیوی گھر میں برہنہ حالت میں بیٹھی رہتی ہے اس لیے میں مغرب کے وقت جلدی جلدی گھر چلا جاتا ہوں کیونکہ اس نماز کا وقت کم ہوتا ہے۔ جب میں جاتا ہوں تو یہ چادر اپنی بیوی کو دیتا ہوں پھر وہ اس میں نماز ادا کرتی ہے،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا اگر کوئی جنتی جوڑا دیکھنا چاہتے ہو تو اس جوڑے کو دیکھ لو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے انھیں اونٹ دئیے ، جب وہ گھر پہنچے تو ان کی بیوی نے کہا مجھے ساتھ رکھ لیں یا اونٹوں کو پاس رکھ لیں انھوں نے اونٹ واپس کر دئیے اور بیوی کو اپنے ساتھ رکھ لیا۔اس واقعے کو قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی نے اپنی کیسٹ میں بیان کیا ہے۔کیا یہ واقعہ کسی حدیث کی کتاب میں موجود ہے۔ اگر ہے تو یہ واقعہ سند کے اعتبار سے کیسا ہے؟ اس کے بارے میں آگاہ فرمائیں۔ جزکم اللہ خیراً

اللہ ہمیں قرآن و سنت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)(خرم ارشاد محمدی دولت نگر گجرات )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس روایت کی کوئی سند یا ثبوت مجھے کسی کتاب میں نہیں ملا۔ روایت الفاظ اور قصے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موضوع و بے اصل روایت ہے۔

آپ قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی صاحب سے رابطہ کریں اور یہ پوچھیں کہ یہ روایت کہاں ہے؟(شہادت جنوری 2005ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ627

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ