سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(317) موسیٰ علیہ السلام کا ملک الموت (فرشتے) کو تھپڑ مارنا

  • 21210
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1022

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حدیث میں آتا ہے کہ سیدنا موسیٰ  علیہ السلام  نے ملک الموت کو تھپڑ لگایا تھا۔کیا یہ حدیث ہے؟(عطا ء اللہ مکوانی تھر پارکر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث صحیح ہے۔صحیحین  وغیرہما کتب حدیث میں موجود ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ نے جو کتاب ہمام بن منبہ کو لکھائی اس میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔(ح59)

یہ واقعہ موت کے ایک فرشتہ جو موسیٰ  علیہ السلام  کے پاس انسانی شکل میں بلا اطلاع آئے تھے کہ ساتھ رونما ہوا۔ نیز دیکھئے میری کتاب:صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ (ص31۔33)(شہادت ، اکتوبر 1999ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔اصول، تخریج اورتحقیقِ روایات-صفحہ596

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ