فتویٰ نمبر : 2166
(662) ’آپﷺعلم کا شہر علی دروازہ‘ کی تحقیق
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 11 September 2012 03:19 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں ہے نبی ﷤ نے فرمایا ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے اور دروازے سے کیا مراد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ روایت ترمذی میں ہے جس کی سند میں شریک بن عبداللہ نخعی صاحب ہیں جو ضعیف ہیں پھر یہ روایت مستدرک حاکم میں بھی ہے جس کی سند میں عبدالسلام صاحب ہروی ہیں وہ بھی ضعیف ہیں لہٰذا یہ روایت قابل اعتماد واحتجاج نہیں۔

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

فضائل و خصائل کا بیان ج1ص 472

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)