سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(658) حدیث کی تحقیق

  • 2116
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1372

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ حدیث مبارکہ بخاری شریف میں کہاں ہے کہ حضرت جناب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے آخری نبی بنا دیں فرمایا نہیں کہا مجھے آخری امت عطا کر دے یا یہ جس طرح حدیث مبارکہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ حدیث مجھے بخاری شریف میں نہیں ملی اور نہ مجھے کسی اور کتاب سے مستحضر ہے ہاں بخاری شریف میں معراج والی حدیث میں یہ لفظ موجود ہیں

«فَلَمَّا تَجَاوَزْتُ بَکٰی قِيْلَ لَهُ مَا يُبْکِيْکَ قَالَ اَبْکِیْ لِاَنَّ غُلاَمًا بُعِثَ بَعْدِیْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ اُمَّتِةِ اَکْثَرُ مِمَّنْ يَدْخُلُهَا مِنْ اُمَّتِیْ»(بخارى مع فتح البارى ج7 ص202)

’’جب میں آگے بڑھاموسیٰ علیہ السلام رو پڑے موسیٰ علیہ السلام کو کہا تجھ کو کس چیز نے رلایا موسیٰ علیہ السلام نے کہا میں اس لیے رویا کہ میرے بعد ایک نوجوان لڑکا نبی بنا کر بھیجا گیا اس کی امت میری امت سے زیادہ جنت میں داخل ہو گی‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

فضائل و خصائل کا بیان ج1ص 471

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ