سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شیطانی وسواس سے بچنا

  • 204
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 2102

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیطان کے بہکاوے سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔شیطان ذہن میں گندے گندے خیالات ڈالتا ہے۔اس سے کیسے بچا جائے خصوصا نماز کے وقت خیال آ جائیں تو کیسے بچا جا ئے شیطان مردود سے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس قرآنی دعا کا کثرت سے ورد کیا کریں۔

وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ﴿٩٧﴾ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ﴿٩٨﴾

اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں۔اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں۔

خصوصا نماز کے وقت خیال آ جائیں تو کیسے بچا جا ئے شیطان مردود سے؟

آپ حسب استطاعت اور طاقت دوران نماز دنياوى خيالات اور كام كى سوچ كو ختم اور دور كرنے كى كوشش كريں، اور امام كى جہرى قرآت سننے ميں مشغول رہيں، اور جو آيات پڑھى جارہى ہيں ان كے معانى اور ترجمہ پر غور اور تدبر كريں تا كہ آپ كو نفع حاصل ہو سكے اور اپنے ان شيطانى وسوسوں كو دور كر سكيں.

اور سرى اور جھرى نمازوں ميں سورت الفاتحۃ كى تلاوت كريں، اور جھرى اور سرى نمازوں يعنى جن نمازوں ميں اونچى قرآت نہيں ہوتى ان ميں سورت فاتحہ كے ساتھ كوئى سورت يا كچھ آيات تلاوت كريں اور ان كے معانى پر بھى غور فكر اور تدبر كريں، اميد ہے كہ اللہ تعالى آپ كے ذہن كو بكھرنے سے محفوظ ركھے گا، اور اگر شيطانى وسوسے كثرت سے آنے لگيں تو آپ كے ليے اعوذ باللہ من الشيطان الرجيم پڑھنا مشروع ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنےوالا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 40 ).

نوٹ: ایک اور فتوی میں لجنۃ دائمۃ نے ایک نوجوان کو بہت زیادہ وساوس آنے کی شکایت پر علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ کی کتاب تلبیس ابلیس پڑھنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ