سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(128) نماز میں دو سکتے کرنے والی حدیث

  • 21021
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 757

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ  فرماتے ہیں۔بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  دو سکتے کرتے تھے ،ایک اس وقت جب نماز شروع کرتے اور ایک اس وقت جب آپ پوری قرآءت سے فارغ ہوتے۔ کیا یہ روایت صحیح ہے۔؟(عبد الستار سومرو،کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث صحیح ہے۔

(دیکھئے سنن ابی داؤد ج1ص120ح 777وھوحدیث صحیح ،وحسنہ الترمذی :51وقال النیموی التقلیدی فی آثار السنن :383"واسنادہ صحیح "وعنعنہ الحسن البصری عن سمرۃ لیست بعلۃ قادحۃ کما حقیقۃ فی نیل المقصود فی التعلیق علی سنن ابی داؤد ج1ص131ح354،یسر اللہ لنا طبعہ)راقم الحروف نے نیل المقصود میں یہ ثابت کیا ہے کہ سیدنا سمرۃ بن جندب  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے حسن بصری  رحمۃ اللہ علیہ  کی معنعن روایت بھی صحیح ہوتی ہے اس لیے کہ یہ روایت کتاب سے ہے جو کہ بطور مناولہ ہے یا اجازہ یا بطور وجارہ ۔

اصول حدیث میں ان تینوں صورتوں میں روایت واستدلال صحیح ہے علی الراجح بشرطیکہ اس کتاب کی نسبت مصنف تک باسند صحیح ثابت ہو اور نسخہ بھی صحیح و موثوق ہو۔دیکھئے مقدمہ ابن الصلاح (ص200تاص 202مع شرح العراقی)

1۔حسن بصری  رحمۃ اللہ علیہ  کے پاس سمرۃ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی کتاب کا موجود ہونا دلائل صحیحہ سے ثابت ہے۔

2۔(اس کتاب میں سے)حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ  نے ایک حدیث(حدیث العقیقہ)سیدنا سمرہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے سنی تھی۔(شہادت مارچ 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ307

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ