سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) اہل حدیث کی قدامت اور آل دیوبند

  • 20942
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 735

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے بعض دیوبندی دوست کہا کرتے ہیں کہ "غیر مقلدین"(یعنی اہلحدیث)بالکل نیافرقہ  ہے انگریزوں کے دور سے پہلے اس کاکوئی وجود نہیں۔کیا آپ کسی مستند دیوبندی عالم سے اہلحدیث کی قدامت ثابت کرسکتے ہیں؟( ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

"مفتی" رشیداحمد لدھیانوی دیوبندی نے لکھا ہے:

"تقریباً دوسری تیسری صدی ہجری میں اہل حق میں فروعی اور جزئی مسائل کے حل کرنے میں اختلاف انظار کے پیش نظر پانچ مکاتب فکرقائم ہوگئے۔یعنی مذاہب اربعہ اور اہلحدیث۔اس زمانے سے لے کر آج تک انہی پانچ طریقوں کومنحصرسمجھتا جاتا رہا۔"(احسن الفتاویٰ ج1ص 316 مودودی صاحب اور تخریب اسلام ص 20)

اس عبارت سے معلوم ہوا کہ دیوبندی اکابر بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اہل حدیث کا وجود مبارک دوسری صدی ہجری سے ہے۔جب کہ حق وانصاف یہ ہے کہ اہل الحدیث کاوجود سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے مقدس دور سے ہے۔ "والفضل ما شهدت به الأعداء" 

(ہفت روزہ الاعتصام لاہور،27/جون 1997ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ187

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ