سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(635) جہاد کے لیے اسلامی ریاست کا ہونا

  • 2093
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1683

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کی ایک آیت کے بارے میں چند سوال پوچھنا چاہتا ہوں امید ہے جواب عنایت فرمائیں گے۔آیت

﴿أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمۡ كُفُّوٓاْ أَيۡدِيَكُمۡ﴾--نساء77

(1)  کیا اس آیت میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب تک اسلامی ریاست قائم نہیں ہوتی اس وقت تک قتال فی سبیل اللہ نہ کیا جائے یعنی کیا قتال خلافت وامارت سے مشروط ہے کہ ’’امام‘‘ یا خلیفہ کی قیادت میں ہی ہو گا ؟

(2) اگر روئے زمین پر خلافت قائم نہ ہو تو کیا مسلمان دعوت وتبلیغ ہی کرتے رہیں گے یا کہ بوقت ضرورت قتال بھی کیا جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(1)آپ نے قرآن مجید کی آیت کریمہ:

﴿أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمۡ كُفُّوٓاْ أَيۡدِيَكُمۡ﴾--نساء77

’’کیا نہ دیکھا تو نے طرف ان لوگوں کی کہ کہا گیا واسطے ان کے بند رکھو ہاتھوں اپنوں کو‘‘  لکھنے کے بعد سوال کیا ہے ’’کیا اس آیت میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب تک اسلامی ریاست قائم نہیں ہوتی اس وقت تک قتال فی سبیل اللہ نہ کیا جائے ‘‘ الخ ؟ نہیں! اس آیۃ میں یہ حکم نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس میں قتال کو خلافت وامارت سے مشروط بنایا گیا ہے۔

(2) دعوت وتبلیغ اور جہاد وقتال والی آیات کریمہ اور احادیث شریفہ عام ہیں قیام خلافت اور عدم قیام خلافت والی دونوں صورتوں اور حالتوں کو شامل ہیں رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:

«مَنْ رَأی مِنْکُمْ مُنْکَرًا فَلْيُغَيِّرهُ بِيَدِهِ فَإِنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِه فَإِنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِه»(رواه مسلم-مشكوة-باب الامر بالمعروف الفصل الاول)

’’جو شخص تم میں سے کوئی خلاف شرع امر دیکھے اس کو ہاتھ سے روکے اگر اس کی طاقت نہ ہو زبان سے روکے اگر اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو دل سے برا جانے‘‘ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَٰتِلُواْ ٱلَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ ٱلۡكُفَّارِ﴾--توبة123

’’مسلمانوں تم آس پاس کے کافروں سے لڑو‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جہاد وامارت کے مسائل ج1ص 453

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ