فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 2132
(628) سگریٹ اور چائے کا نشہ
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 10 September 2012 11:48 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جس طرح سگریٹ کا نشہ ہوتا ہے اسی طرح چائے کا بھی نشہ ہوتا ہے برائے مہربانی وضاحت فرما دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سگریٹ حقہ اور تمباکو میں تو نشہ ہے چائے میں کوئی نشہ نہیں دلیل یہ ہے کہ اول الذکر تینوں چیزیں انسان کے حواس اور اس کی عقل پر اثر انداز ہوتی ہیں صحیح بخاری میں ہے عمر بن خطاب﷜نے فرمایا :

«وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ»بخارى-كتاب الاشربة-باب ما جاء ان الخمر ما خامر العقل من الشراب

’’نشہ آور شے وہ ہے جو عقل پر اثر انداز ہو‘‘

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

کھانے پینے کے احکام ج1ص 449

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)