سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نیچے گری ہوئی چیز کو اٹھانا

  • 201
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1673

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھانے کی کوئی چیز نیچے گری پڑی ہو تو کیا اس کو اٹھا کر کسی اوپر والی جگہ رکھنا جائز ہے۔؟اور اسی طرح اکثر اخبارات نیچے گرے پڑے ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کا نام ہوتا ہے تو کیا اگر جان بوجھ کر نہ بھی اٹھائیں تو گناہ ہوتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں ایسا کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت کھانا بھی ہے لہذا اسے ضائع ہونے سے بچانا چاہیے۔ اگر انسانوں کے کام نہیں رہا تو کم ازکم جانوروں اور پرندوں یا دوسری مخلوقات کے کام آ جائے گا۔

ویسے بھی ایک دوسری پوسٹ میں وہ روایات بیان ہو چکی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر گرے ہوئے لقمہ کو اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

اور اسی طرح اکثر اخبارات نیچے گرے پڑے ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کا نام ہوتا ہے تو کیا اگر جان بوجھ کر نہ بھی اٹھائین تو گناہ ہوتا ہے

جی ہاں، اٹھا لینا چاہیے اور اٹھا کر مقدس اوراق کے کسی ڈبہ میں ڈال دیں۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ