فتاویٰ جات: ہومیو پیتھی
فتویٰ نمبر : 21
ہومیو پیتھک ادویات
شروع از بتاریخ : 19 September 2011 10:43 AM
السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ

ہومیو پیتھک دواؤں میں دوائی کو محفوظ کرنے کے لیے الکحل  استعمال کیا جاتا ہے، کیا اسکا استعمال جائز ہے یا ناجائز ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبركاتہ!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو دوائی میں الکوحل کا استعمال اس قدر ہے کہ اس دوائی کے قلیل یا کثیر مقدار میں تناول کرنے سے نشہ ہو جاتا ہو تو اس دوائی کا استعمال جائز نہیں ہے اور اگر اس دوائی کے قلیل یا کثیر استعمال سے نشہ نہ ہوتا ہو تو اس کا استعمال جائز ہے ۔

ھذا ما عندی و اللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)