سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(592) انسان کے بالغ ہونے کی علامات؟

  • 20241
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1361

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انسان کے بالغ ہونے کی کیا علامات ہیں، کتاب و سنت میں اس کے متعلق کیا صراحت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مختلف احادیث کے مطابق مرد وزن کی درج ذیل بلوغ کی علامت ہیں۔

1) جب کہ عمرپندرہ سال کی ہو جائے چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جنگ احد کے وقت میری عمر چودہ سال کی تھی تو مجھے جنگ میں شرکت کی اجازت نہ ملی لیکن غزوۂ خندق میں میری عمر پندرہ سال کی ہوئی تو مجھے جنگ میں شامل کر لیا گیا۔ [1]

2) زیر ناف بالوں کا اُگنا چنانچہ جنگ قریظہ کے دن جس شخص کے بال اُگے تھے اسے قتل کر دیا جاتا اور جس کے بال نہ اُگے ہوتے اسے چھوڑ دیا جاتا۔ [2]

3) احتلام آجائے تو بھی بالغ ہونے کی علامت ہے، چنانچہ حدیث میں ہے: ’’احتلام آجانے کے بعد دور یتیمی ختم ہو جاتا ہے۔‘‘ [3]

4) اسی طرح لڑکی کو جب حیض آنا شروع ہو جائے تو بھی اس کے بالغ ہونے کی علامت ہے، لیکن ہمارے ملکی قانون میں 18 سال کی عمر کو بالغ ہونے کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ غالباً فقہ حنفی میں بھی بلوغ کا یہی معیار ہے، درج بالا احادیث کے پیش نظر یہ معیار انتہائی محل نظر ہے۔


[1] صحیح بخاری، المغازی: ۵۰۹۷۔

[2]  بیہقی،ص: ۳۲۰،ج۷۔

[3] حدیث نمبر۸۱۴۱۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:489

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ