سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(517) مرتھن ارض مرہونہ سے فائدہ اٹھانا

  • 1975
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1520

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرتھن ارض مرہونہ سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے یا کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سواری اور لویری مرہون ہوں تو ان سے سواری اور دودھ والا فائدہ اٹھانا بعوض خرچہ کا تو نص میں ذکر موجود ہے’’رسول اللہﷺ نے فرمایا: گروی جانور پر اس کے خرچ کے بدل سواری کی جائے اسی طرح دودھ والے جانور کا جب وہ گروی ہو تو خرچ کے بدل اس کا دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کرے یا دودھ پیے وہی اس کا خرچ اُٹھائے۔‘‘(بخاری۔کتاب الرہن۔باب الرہن مرکوب و محلوب) ان کے علاوہ اشیاء مرہونہ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ فائدہ سود نہ بنے زمین مرہون ہو تو اس کا بھی یہی حکم ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 357

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ