سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(615) دودھ پینے کی تعداد جس سے حرمت ثابت ہوتی ہے

  • 19463
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 791

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتنی دفعہ دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر وہ رضعت جس میں دودھ پیا جائے ایک رضعت شمار ہوگی،چاہے وہ ایک ہی مجلس میں ہو،اور اگر اس نے ایک دفعہ دودھ  پیا پھر پستان سے علیحدہ ہوگیا تو یہ ایک رضعت ہوجائے گی۔رضعات کے لیے ضروری نہیں کہ ان میں سیر ہوکرہی دودھ پیا جائے،اور پیا ہوا دودھ جب آنتوں میں چلا جائے تو ان کو پھاڑ دیتاہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کی حرمت ر ضاعت میں لگائی ہوئی شرط"فتق الامعاء" یعنی آنتوں کو پھاڑے،پوری ہوجاتی ہے۔[1](عفیفی  رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔نیز پانچ دفعہ دودھ  پینےسے حر مت رضاعت ثابت ہوتی ہے جیساکہ  صحیح حدیث میں موجود ہے۔ح

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 549

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ