سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(537) طلاق کے بعض اسباب

  • 19385
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 630

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب کے نکتہ نظر میں طلاق کے کیا اسباب ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طلاق کے کئی اسباب ہیں،ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

1۔میاں بیوی کے درمیان موافقت کا نہ ہونا کہ ایک کو دوسرے سے یا دونوں میں باہم دگر محبت نہ ہو۔

2۔عورت کی بد اخلاقی یا بھلائی میں خاوند کی سمع وطاعت نہ کرنا۔

3۔خاوند کی بدخلقی اور عورت پر ظلم کرنا اور اس کے ساتھ عدل وانصاف نہ کرنا۔

4۔خاوند کا بیوی کے حقوق یا بیوی کامرد کے حقوق سے عاجز آجانا۔

5۔میاں  بیوی دونوں یا کسی ایک کا معصیتوں کامرتکب ہونا،اور اس کی وجہ سے ان کے تعلقات کابگاڑ اور نوبت طلاق پر آجائے۔

6۔خاوند کامنشیات کا استعمال کرنایاسگریٹ نوشی کرنا یا عورت کانشہ آور اشیاء استعمال کرنا۔

7۔عورت کا اپنے خاوند کے والدین یا ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بگاڑ ہوجانا،اور ان دونوں یا ان میں سے ایک کے ساتھ حکیمانہ سیاست کو اختیار نہ کرنا۔

8۔عورت کا صفائی ستھرائی ،عمدہ لباس اور خوشبو کے استعمال سے مرد کے لیے تیاری،عمدہ اورشیریں کلام  اور ملاقات کے وقت ہشاش بشاش رہنے اور خندہ پیشانی کا مظاہرہ کرنے سے بے توجہی کرنا۔(ابن باز  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 482

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ