سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(527) مرد کا بیوی کو اپنے پر حرام کرنے کا حکم

  • 19375
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 703

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا اور اس کو مارا بیوی نے اس کو کہا:مجھے طلاق دے دو مرد نے کہا: تو مجھ پر حرام ہے کیا وہ حرام ہو جائے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر کا بیوی کو یہ کہنا تو مجھ پر حرام ہے سواس میں علماء کے دو قول ہیں۔

1۔پہلا قول یہ ہے کہ مرد پر ظہار کاکفارہ لازم ہو گا لہٰذا جب وہ کفارہ ادا کرے گا۔ تب بیوی اس کو اپنے پاس آنے دے گی۔

2۔دوسرا قول یہ ہے کہ اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہے۔

اور علماء کا اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ بیوی پر واجب ہے کہ وہ مرد کو اپنے پاس آنے دے ۔ واللہ اعلم (ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 472

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ