سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(218) عورت کے لیے سر ڈھانپے بغیر سجدہ تلاوت کرنا

  • 19065
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 921

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے جب سجدے والی آیت آجائے تو کیا عورت بغیر دوپٹے یاچادر اوڑھے سجدہ تلاوت کرے یا پھر وہ اس کے علاوہ کیاکرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے اولیٰ اور بہتر یہی ہے کہ جب وہ آیت سجدہ تلاوت کرے تو اپنا سر ڈھانپ کر سجدہ  تلاوت کرے اور اگر وہ بغیر اوڑھنی کے بھی سجدہ کرے تو ہم امید کرتے ہیں کہ اس  میں کوئی حرج نہیں ہے،اسلیے کہ سجدہ تلاوت کا حکم نماز کا حکم نہیں ہے،وہ تو صرف بقیہ اذکار اور بھلائی کے کاموں کی طرح اللہ کے سامنے عاجزی کا اظہار اور اس کا قرب حاصل کرنے کاذریعہ ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 207

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ