سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(406) ایک سفر میں دو یا زیادہ عمرے کرنا

  • 1862
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1301

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایک سفر میں دو یا زیادہ عمرے ہو سکتے ہیں اگر ہو سکتے ہیں تو رسول اللہﷺنے یا صحابہ میں سے کسی نے کیوں نہ کیا حالانکہ ان سے بڑھ کر کوئی عمل خیر کی طرف سبقت لے جانے والا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک سفر میں رسول اللہﷺکے طوافوں سے زیادہ طواف کرنے کی جو دلیل ہے وہی ایک سفر میں زیادہ عمروں کی بھی دلیل ہے۔’’ایک سفر میں ایک سے زیادہ عمروں کی دلیل کے لیے زاد المعاد الجزء الثانی ص ۹۲،۹۳،۹۴کا مطالعہ فرمائیں‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے کیوں نہ کیا ؟ نہ کیا کی دلیل مل جائے تو کیوں والا سوال بعد کا ہے اس لیے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے نہ کیا کی دلیل درکار ہے؟

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

حج و عمرہ کے مسائل ج1ص 293

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ