سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) قرآن پڑھ کر بخشنا

  • 1813
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1713

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قرآن شریف پڑھ کر کسی مسلمان بھائی کو بخشا جا سکتا ہے کیا اولاد اپنے والدین کو پڑھ کر بخش سکتی ہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ نیک اولاد والدین کا صدقہ جاریہ ہوتا ہے انسان اس نیت سے پڑھے کہ جو میں پڑھ رہا ہوں اس کا ثواب فلاں مرنے والے میرے بھائی یا بہن کو پہنچے کیا ایسا کرنا درست ہے باحوالہ جواب دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید پڑھ کر اس کا ثواب کسی زندہ یا فوت شدہ کو پہنچانا اور بھیجنا قرآن مجید کی کسی آیت اور رسول اللہﷺ کی کسی صحیح یا حسن حدیث میں وارد نہیں ہوا۔ نیک اولاد کے والدین کے لیے دعا کرنے والی حدیث سے یہ مسئلہ نہیں نکلتا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 263

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ