سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

موبائل پر اسلامی ٹون لگانا

  • 176
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 3700

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا موبائل پر اسلامی ٹونز لگانا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اسلامی ٹون سے کیا مراد ہے؟اگر تو قرآن مجید کی تلاوت یاحمد ونعت یا اذان ہے تو اس کے جواز میں کئی اشکالات ہیں مثلا اس تلاوت کے دوران ایسی جگہ فون رسیو کر لیا جاتا ہے جہاں تلاوت کے اعتبار سے وقف حرام ہوتا ہے یا معنی نامکمل ہوتا ہے۔ اسی طرح ایسی ٹونز تلاوت، حمد ونعت یا اذان اگر واش روم میں بجنے لگ جائیں تو اس میں بھی بے ادبی کا ایک پہلو موجود ہے وغیرہ ۔بعض اہل علم نے تلاوت قرآن یا اذان یا ذکر الہی یا دعا وغیرہ کو ٹون کے طور لگانے کو ان کی اہانت کے مترادف قرار دیا ہے کیونکہ یہ عبادات ہیں اور ان کا مقصود تقرب الی اللہ ہے نہ کہ کسی کو کسی کے پیغام پر متنبہ کرنا جو کہ الارم یا ٹونز وغیرہ کا کام ہوتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ