سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) ہم بستر ہونے سے غسل واجب ہو جاتا ہے

  • 17739
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 692

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میری بیوی پر غسل جنابت لازم ہو گا جبکہ ہم ہم بستر ہوں اور دخول ہو جائے مگر  رحم میں انزال نہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں اس پر غسل جنابت ہو گا جب دخول ثابت ہو جائے، کم ہو یا زیادہ، کیونکہ حدیث میں ہے:

إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَالْغُسْلُ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ

’’جب مرد اپانی اہلیہ کے چار شاخوں میں بیٹھے اور اس کے ساتھ کوشش کرے تو غسل واجب ہو گیا خواہ انزال نہ بھی ہو۔‘‘(صحیح بخاری، کتاب الغسل، باب اذا التقی الختانان، حدیث: 291 و صحیح مسلم، کتاب الحیض، باب نسخ الماء من الماء، حدیث: 348۔ سنن النسائی، کتاب الطھارۃ، باب وجوب الغسل اذا التقی الختانان، حدیث: 191۔)

اور دوسری حدیث میں ہے:

’’جب دو ختنے مل جائیں تو غسل واجب ہو گیا۔‘‘ (سنن ابن ماجہ، کتاب الطھارۃ و سننھا، باب ما جاء فی وجوب الغسل اذا التقی الختانان، حدیث: 608 و مسند احمد بن حنبل 239/6، حدیث: 26067۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 172

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ