فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 18242
(116) سرخی یا کریم سے وضو کا ٹوٹنا
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 28 December 2016 01:10 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی خاتون کا اپنے بالوں میں کریم استعمال کرنا یا ہونٹوں پر سرخی لگانا اس کے وضو کو توڑنے کا باعث ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی خاتون کا کریم استعمال کرنا یا دوسرے تیل وغیرہ لگانا اس کے وضو کے لیے کسی طرح بھی ناقض نہیں ہے بلکہ روزے پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اور ایسے ہی ہونٹوں پر سرخی لگانا وضو یا روزے کے لیے کسی خرابی کا باعث نہیں ہے۔ تاہم روزے میں یہ ضرور ہے کہ اگر اس سرخی وغیرہ کا کوئی ذائقہ ہو تو اسے اس طرح استعمال نہ کرے کہ اس کا ذائقہ حلق تک چلا جائے۔ (محمد بن صالح عثیمین)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 160

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)