سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(313) دو خطبوں کے دوران ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

  • 1769
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1850

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض دو خطبوں کے درمیان ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں میں نے  مشکوٰۃ شریف میں پڑھا کہ حضور اس مقام میں صرف انگلی سے اشارہ کرتے تھے ۔ کیا ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ سکتے ہیں ؟ یا کوئی زبانی دعا بغیر ہاتھ اٹھائے مانگ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا تو رسول اللہﷺ سے ثابت ہے۔ (مسلم۔الجمعۃ۔باب تخفیف الصلاۃ والخطبة) البتہ اس جلوس بین الخطبتین میں خطیب یا سامعین کا ہاتھ اٹھا کر یا ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرنا کسی آیت یا حدیث میں نہیں آیا انگلی سے اشارہ بوقت خطاب ہے۔(مسلم۔الجمعۃ۔باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ۔ابوداؤد۔الجمعۃ باب رفع الیدین علی المنبر) بوقت جلوس بین الخطبتین نہیں۔ خطبہ کے دوران زبانی دعا رسول اللہﷺ سے ثابت ہے دعائے بارش کی بعض سامعین کی طرف سے درخواست پر دوران خطبہ ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا بھی آپﷺ سے ثابت ہے دیکھیں بخاری ومسلم کتاب الجمعۃ کتاب الاستسقاء۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 243

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ