سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(266) عیدین کی تکبیرات کی صحیح تعداد

  • 17288
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 866

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدین کی تکبیرات زوائد کی صحیح تعداد بارہ ہےیا چھ ؟ کیا چھ کےلیے بھی صحیح احادیث سےثبوت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث معتبرہ مرفوعہ اورآثار خلفاء راشدین سےعیدین کےنماز بارہ تکبیرات زوائد کےساتھ ثابت  ہے ، صرف چھ تکبیروں کےساتھ ثابت نہیں ہے۔تفصیل مرعاۃ المفاتیح 2؍ 328۔ 341 میں ملاحظہ کیجئے ، فقد ۔

 ( دستخط ) عبیداللہ رحمانی مبارکپوری 9؍11؍1386ھ (محدث بنارس اگست  1997 ھ )

٭ آپ نے لکھا ہےکہ عیدین میں تکبیرا ت زوائد کےمحل کےمتعلق اولی الاقوال کیاہے؟ اس کےمتعلق نص بھی ہے؟

سوال کامقصد بظاہریہ معلوم ہوتا ہےکہ تکبیرات زوائد قبل قراءت ہویا بعدقرأت اوریہ مطلب بھی  ہوسکتا ہےکہ تکبیرتحریمہ کےبعد تکبیر زوائد قبل دعاء استفتاح کہنی چاہیں یابعد میں  ؟

پہلے مسئلہ کےبارے میں مفصل بحث مرعاۃ دوم ص : 338 میں اوردوسرےمسئلے کاذکر مرعاۃ دوم ص : 342 میں موجود ہے۔ تکلف کرکے مرعاۃ دیکھ لیں ۔ عبیداللہ رحمانی (نقوش شیخ رحمانی ص : 60 )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 423

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ