سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(248) امام منبر پربیٹھےتومؤذن امام کےروبرو منبر کے پاس کھڑے ہوکراذان کہے یا امام سےدور رہ کر ؟

  • 17270
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1200

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خطبہ جمعہ کےلیے امام منبر پربیٹھےتومؤذن امام کےروبرومنبر کےپاس کھڑے ہوکراذان کہے یا امام سےدوررہ کر ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اذان سےمقصود مسجد سےباہر کےلوگوں کواطلاع دینا اورنماز وخطبہ میں شریک ہونے کےلیے بلانا ہےاور یہ مسجد مقصد کےمسقف حصہ کےاندر منبر کےقریب یامتصل اذان دینے سےہرگز نہیں حاصل ہوسکتا ۔یہ مقصد تواسی وقت پورا ہوسکتا ہےجب خطبہ کی یہ اذان  امام سے یامنبر سےدورمسقّف حصہ سےباہر کھلی جگہ پردروازے پر،یا کسی اورجگہ پردی جائے ۔ مگر اس امر کالحاظ رکھاجائے کہ مؤذن کوامام کی موجہت بھی میسرہوجائے ۔’’بين يدى ،، كامطلب امام اورمنبر كى قريب اورمتصل نہیں ہے۔ورنہ ’’ على باب المسجد ،، كالفظ معنی ہوجائے گا۔  ( دستخط ) عبیداللہ رحمانی مبارکپوری 22؍ 6؍1386ھ (محدث بنارس اگست 1997ء ) ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 374

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ