سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244)جمعہ کی نماز میں نمازیوں کی تعداد؟

  • 17266
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 719

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک گاؤں میں صرف سا ت عاقل بالغ مردرہتے ہیں کیا ایسےگاؤں میں جمعہ کی نماز پڑھنی جائزہے ،بعض جمعہ کی نماز کےبعد احتیاطاً ظہر پڑھ لیا کرتےہیں ۔کیا یہ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کی نماز کےلیے جماعت ضروری ہےاورجماعت صرف دوآدمیوں سےبھی حاصل ہوجاتی ہے’’ الاثنان فمافوقهما جماعة ،، اس لیے صورت مسئولہ میں گاؤں والوں پرجمعہ کی نمازبلاشبہ فرض ہےان پراس گاؤں میں جمعہ قائم کرنالازم ہے۔جمعہ کی نماز کےلیے کسی معین تعداد چالیس یاپندرہ کاضروری ہونا کسی معتبرحدیث سےثابت نہیں ہے۔جمعہ کےبعد ظہر احتیاطی پڑھنی بدعت اورضلالت ہےاس کاکوئی ثبوت قرآن وحدیث اورعمل صحابہ سےنہیں ہے۔(محدث ج 9ش 5شعبان 1360ھ؍ستمبر1941ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 373

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ