فتویٰ نمبر : 17731
(190)نماز میں بعض قرآنی آیات کاجواب بلند آواز سےدینا کیا سنت سےثابت ہے.؟
شروع از Rafiqu ur Rahman بتاریخ : 20 September 2016 11:05 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں بعض قرآنی آیات کاجواب بلند آواز سےدینا کیا سنت سےثابت ہے.؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز باجماعت میں امام کےطالب جواب آیات قرآت کرنے پرمقتدی کےپکارکر،یا آہستہ سےجواب دینے کی کسی روایت میں تصریح نہیں آئی ہے، لیکن بعض روایات کےعموم واطلاق سےسننے والوں کی  خواہ نماز میں سنیں یا نماز سےباہر پکار کرجواب دینے کاثبوت ملتا ہے۔واللہ اعلم ۔   (دستخط )

عبیداللہ رحمانی مبارکپوری 20؍9؍1376ھ (محدث بنارس اگست 1997ء )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 301

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)