سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188)امام دوسری رکعت کےبعد بیٹھنا بھول گیا تو تیسری رکعت پڑھ کرتشہد کےلیے بیٹھے یا نہیں ؟

  • 17210
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1246

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پیش امام دوسری رکعت کےبعد بیٹھنا بھول گیا تو تیسری رکعت پڑھ کرتشہد کےلیے بیٹھے یا نہیں ؟ یا چوتھی رکعت پوری کرکے تشہد پڑھے اورسجدہ سہوکاکرکے سلام پھیر ے ؟مقتدی نے تیسری رکعت  میں لقمہ دیا تب بھی امام نہیں بیٹھا اورچوتھی رکعت ختم کرکے سلام کےبعد کہا کہ تیسری رکعت میں بیٹھنا کچھ ضروری  نہیں ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام جب چاررکعت والی نماز میں دوسری رکعت کےبعد بیٹھنا بھول جائے توتیسری رکعت کےبعد نہ بیٹھے کیوں کہ یہ قعدہ کامحل نہیں ہے۔ چوتھی رکعت پوری کرکے تشہد اوردرود دعا پڑھ کردوسجدہ سہو کرکے سلام پھیر دے۔ مقتدیوں کاتیسری رکعت میں امام کوقعدہ کرنے کےلیے لقمہ دینا درست نہیں ہے۔قعدہ اولیٰ واجب ہے۔بھول جانے کی صورت مین سجہ سہو سے اس کی تلافی ہوجاتی ہے۔آنحضرت ﷺ ظہر کی نماز میں قعدہ اولیٰ بھول گئے ، تو تیسر ی رکعت کےبعد قعدہ نہیں کیا ، بلکہ چوتھی رکعت پوری کرکے دو سجدہ سہو ادا فرما کرسلام کیا ۔ (بخاری ومسلم وغیرہ ) ( بخارى كتاب السهو باب ماجاء فى السهو إذا قام من الفريضة 2/ 65، مسلم كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب السهو فىاالصلاة والسجود له ( 570) 1/ 399) . (محدث دہلی ج: 8 ش : 3 جمادی الاول 1359ھ ؍ جولائی 1940ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 301

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ