سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(173)اگرمسبوق زیادہ ہوں اور ہرایک اپنی فوت شدہ رکعت کی قضاء میں قراءۃ بالجہر کرےتو اس کاحکم کیا ہے ؟

  • 17195
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1069

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگرمسبوق ایک سےزیادہ ہوں اور ہرایک اپنی فوت شدہ رکعت کی قضاء میں قراءۃ  بالجہر کرےتو اس کاحکم کیا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کئی مسبوق ہوں توان کا فوت شدہ رکعت میں قراءۃ سرا کرنااس اعتبار سےبہتر ہےکہ سب کے جہرا قراءۃ کرنےکی صورت میں ایک کی آواز دوسرے سےٹکڑائے گی۔ مسجد میں اس طرح ایک شورہوگا اوردوسرے حاضرین کےاور ادواظائف واداء نفل وسنت میں خلل ہوگا۔ ہاں اگر جہر میں صرف اسماع نفس خود پراکتفاکریں  ، تو اس صورت پر ان کا قراءۃ بالجہر کرنا اچھا ہے ليكون القضاء كالاداء –

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 266

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ