سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154)امام کا بوقت ’’ حی علی الصلوۃ ، وحی علی الفلاح ،، کے اٹھ کھڑے ہونا

  • 17176
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1033

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام کابوقت ’’ حی علی  الصلوۃ ، وحی علی الفلاح ،، کےاٹھ کھڑے ہونے اور’’ قدقامت الصلاۃ ،، کےوقت تحریمہ باندھنا تکبیرکہہ کربعض کتابوں میں لکھا ہےاس کی اصل کیا ہے ؟ اوریہ بات قوی ہےیا ضعیف ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حنفی  مذہب کافتویٰ ہےجوکسی حدیث سےثابت نہیں ،احادیث صحیحہ سےصرف یہ ثابت ہےکہ آں حضرت ﷺ تکبیر پوری ہوجانے کےبعد اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرتے، ہرمسلمان کوآں حضرت ﷺ کےطریقہ پرچلنا چاہیے ۔   (ترجمان فروری 1957ء )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 242

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ