سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153)آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

  • 17175
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 2184

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آنکھیں بند کرکےنماز پڑھنا کیسا ہے؟ خود میری حالت اوردوسرے اشخاص کی بھی یہ ہےکہ جب تک آنکھیں بند نہ کریں خضوع وخشوع پیدا ہی نہیں ہوتا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں تک صحیح احادیث وآثار صحابہ پرنظر ہے،متحقق یہ ہےکہ آں حضرتﷺاورصحابہ نمازمیں آنکھیں بندنہیں رکھتےتھے،آں حضرتﷺکےصلوۃ کسوف وغیرہ میں ، جدارقبلہ کودیکھنے کاقصہ مشہور ہےاورصحابہ ﷢ آپ ﷺ کاحرکات وسکنات پرنظررکھتےتھے۔اورایک ضعیف   حدیث میں آنکھ بندکرکےنماز پڑھنے سےمنع بھی کیاگیا ہے ’’ إذا قام أحدكم فى الصلوة فلا يغمض عيننيه ، رواه ابن عدى الا أن فى سنده من ضعف ،، (رد المختار 1/604-603) قلت : ذكرهذا الحديث الهيثمي فى مجمع الزوائد 2/83 وقال : ’’ رواه الطبرانى فى الثلثة ، وفيه ليث بن أبى سليم ، وهو مدلس وقد عنعنه ،، ہاں اگرنمازی کےسامنے کوئی ایسی چیز ہوجس کےدیکھنے سےنماز میں دل پراگندہ منتشر ہو،آنکھ بند کرنی مکروہ نہیں بلکہ اولیٰ اوربہتر ہےلکمال الخشوع . واللہ اعلم .

کتبہ عبیداللہ المبارکفوری الرحمانی المدرس بمدرسۃ دارالحدیث الرحمانیہ بدہلی

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 242

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ